3 مئی 2016 - 09:31
شامی وزیر اطلاعات: شامی عوام کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کا دفاع

شام کے وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شامی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری والوں کا دفاع کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے پیر کے روز دمشق میں یورپی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام نہ صرف اپنے ملک کا بلکہ پوری دنیا کا دفاع کر رہے ہیں اس لیے دہشت گردی ایک ایسا خطرہ ہے کہ جس کی کوئی سرحد نہیں ہے۔

عمران الزعبی نے دہشت گردوں کو مالی اور فوجی مدد دینے کے ذریعے بحران شام میں سعودی عرب اور ترکی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ منصوبہ بند طریقے سے شام کے حالات کو خراب کرنے کے منصوبے کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ منصوبہ صرف شام کو تقسیم اور اس کا شیرازہ بکھیرنے سے مکمل ہو گا۔

شام کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شام کا مستقبل اب کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور یہ مستقبل تکفیری دہشت گردی کے خلاف کہ جس کی عرب اور مغربی حکومتیں حمایت کر رہی ہیں، جنگ ہے۔

یورپی وفد کے ارکان نے بھی اس ملاقات میں دہشت گردی کے مقابل شامی عوام کی استقامت و پائیداری پر تاکید کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے شامی عوام کی حمایت پر زور دیا۔

.......

/169